مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دیں، اتقاق رائے کے بعد اسے پارلیمنٹ سے منظور کرایا جاسکتا ہے۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس لیے جانا چاہتے ہیں کیونکہ حکومت قابل اعتبار نہیں ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی اصلاحات کی تجاویز دینے کا مطلب پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتا کرنا نہیں ہے۔
علاوہ ازیں جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو حکومت پر کوئی اعتماد نہیں رہا، حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔
(ن) لیگی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن اصلاحات سب جماعتوں کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو بلائے اور تجاویز لے۔
Comments are closed.