پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن ہیں، حکمران بنی گالہ میں بیٹھ کر مزید مہنگائی کے منصوبے بنا رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ڈاکوں پر مہر لگا دی ہیں۔
ترجمان ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز اور شہباز دور میں موٹرویز، ایئر پورٹس، میٹرو بسیں بنتی تھیں، سلطنت عمرانیہ میں چیلوں کے لیے زیرو ماڈل گاڑیاں خریدی جاتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نےلیپ ٹاپ اور کسانوں کو ریلیف پیکج دیے۔
Comments are closed.