چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو پنجاب کا عبوری وزیراعلیٰ بنادیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عبوری فیصلہ سنایا جو پیر تک کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے حمزہ شہباز کو پنجاب کا عبوری وزیراعلیٰ بنا دیا ہے، نرم مداخلت کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان وزیراعظم تھے تو ملک درست سمت میں چل رہا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی نیوٹرل سے تفصیلی بات ہوئی ،اُن سے شوکت ترین نے معیشت پر بات کی لیکن حکومت کو چلتا کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کےخلاف ملک کی تمام سیاسی طاقتیں اکٹھی ہوگئیں، ایکس، وائی، زیڈ کی کیلکولیشن سے زیادہ قوم کی کیلکولیشن کی اہمیت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے چوری سے انتخابات جیتے، ڈپٹی اسپیکر نے قران پر حلف دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کروں گا، امید کرتا ہوں پیر سے آگے بات نہیں جائے گی اور فیصلہ واضح کیا جائے گا۔
شہباز گل نے سوال اٹھایا کہ اکتوبر میں انتخابات کروانے تھے، تو عمران خان کے کہنے کے وقت کیوں نہیں کروائے؟
ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور رابطہ تب ہوتا ہے، جو قوم کے سامنے نہیں مانگا جا سکے، ہم نے بیک ڈور رابطے کیوں کرنے ہیں؟
Comments are closed.