نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے شخصیت، مقام اور وقت کے تعین کیلئے وزیراعظم ہاؤس نے صدر عارف علوی کو یاددہانی کا خط لکھ دیا۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی پیروی لازمی ہے اور اس میں غور و خوض کی کوئی گنجائش نہیں۔
وزیراعظم ہاؤس نے خط میں کہا ہے کہ اگر حمزہ شہباز کے حلف میں مزید تاخیر کی تو توہین عدالت کی بھی کارروائی ہو سکتی ہے اور معاملہ اس سے آگے بھی جاسکتا ہے۔
خط میں واضح کیا گیا کہ صدر صاحب آپ کو 23 اپریل کو بھی لکھا تھا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے شخصیت، مقام اور وقت کا تعین کردیں۔
Comments are closed.