پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے سمیع اسلم کے بعد ایک اور قومی کرکٹر حماد اعظم کی امریکا میں کرکٹ کھیلنے اور شفٹ ہونے کی تیاریاں مکمل ہیں۔
ذرائع کے مطابق آل راونڈر حماد اعظم کا امریکا میں کرکٹ کھیلنےکا معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔
حماد اعظم امریکا میں لیگ کھیل رہے ہیں، معاہدے کے بعد مستقل امریکا شفٹ ہوجائیں گے۔
حماد اعظم 11 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ کرکٹر سمیع اسلم کا بھی یو ایس کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہے، سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی، سمیع اسلم 2012 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیل چکے ہیں۔
Comments are closed.