بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حماد اظہر کی وزیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزیر حماد اظہر کی وزیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

حماد اظہر کی بطور وزیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کیا، انہیں اس وزارت کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔

حماد اظہر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کے عہدے پر بھی موجود ہیں۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں اس تبدیلی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماد اظہر وزیراعظم کے وژن کو آگے لیکر چلیں گے۔

حماد اظہر کو وزارتِ خزانہ کا اضافی چارج ملنے کے بعد وزیراعظم کے ہمراہ 1988 میں لی گئی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے سبب وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر حماد اظہر کو اس وزارت کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.