ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے جرائم پر شبلی فراز کیوں پردہ پوشی کررہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کی باتوں سے لگتا ہے کہ حلیم عادل شیخ دنیا کے معصوم انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ کو بچانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سامنے کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے کرتوت شاید شبلی فراز کے علم میں نہیں ہیں، شبلی فراز تحریک انصاف کے ٹائیگر کے روپ میں لینڈ گریبر ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد کے ساتھ دھاوا بولنے پر موصوف کی گرفتاری ہوئی، شبلی فراز کو چاہیے کہ پریس کانفرنس سے پہلے حلیم عادل شیخ کی حرکتیں ملاحظہ فرمائیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شبلی فراز تحریک انصاف کی عقیدت میں کورچشم ہو کر بیانات دے رہے ہیں۔
Comments are closed.