سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن حلیم عادل شیخ نے 4 گھنٹے 50 منٹ کی تقریر کی، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ان کے خطاب پر طنز کیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بے ہودگی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، حلیم عادل کے خطاب میں مواد کم اور ذہنی خناس زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ خطاب ایوان سے باہر کیا ہوتا تو لوگوں کو مرگی کے دورے پڑتے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج مجھے احساس ہوا کہ دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.