بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا معاملہ،SSPملیر کا اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط

ایس ایس پی ملیر نے حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا اور انہیں گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

خط کے متن میں ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، یہ مقدمات گڈاپ اور میمن گوٹھ تھانے میں درج ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کے خط کے مطابق حلیم عادل شیخ کو مقدمات میں نامزد ہونے پر ملیر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے گرفتار رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد کر دی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد کر دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.