ایس ایس پی ملیر نے حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا اور انہیں گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔
خط کے متن میں ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، یہ مقدمات گڈاپ اور میمن گوٹھ تھانے میں درج ہیں۔
ایس ایس پی ملیر کے خط کے مطابق حلیم عادل شیخ کو مقدمات میں نامزد ہونے پر ملیر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد کر دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں دی گئی تھی۔
Comments are closed.