پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر اُن کی صاحبزادی عائشہ حلیم نے بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں عائشہ حلیم نے کہا کہ میرے والد پر 1991 کا پرانا کیس بنا کر آج صبح ایف آئی درج کی گئی، پوچھتی ہوں کہ 15سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، پہلے یہ کیسز کہاں تھے؟
انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد کیسز بنائے گئے، میرے والد کی جان کو خطرہ ہے۔
عائشہ حلیم نے مزید کہا کہ پہلے بھی لاہور سے اغوا کر کے اسی طرح لے جانا چاہتے تھے، لاہور ہائی کورٹ نے گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہا کرایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جن زمینوں کا جھوٹا کیس بنایا ہے، اس پر عدالت کا اسٹے آرڈر موجود ہے۔
حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ ہم والد پر درج مقدمات کو ٹریک کر رہے ہیں، کئی کیسز میں وہ باعزت بری ہوئے ہیں۔
Comments are closed.