سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت لانے والی بکتر بند گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔
سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ایک اور کیس کے سلسلے میں ملیر کی عدالت پہنچا دیا گیا۔
اس سے قبل حلیم عادل شیخ کو ملیر کورٹ لانے والی بکتر بند کا ٹائر پنکچر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بکتر بند ایئر پورٹ فلائی اوور پر کچھ دیر کے لیے روک دی گئی اور اس کا ٹائر تبدیل کیا گیا۔
اس سے پہلے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو آج 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت نے اقدامِ قتل کے کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.