اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو اجلاس میں شرکت کیلئے سندھ اسمبلی پہنچا دیا گیا، ان کے پروڈکشن آرڈر گزشتہ روز اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے جاری کیے تھے۔
گزشتہ روز اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی دباؤ میں نہیں، آئین و قانون کےتحت پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے درخواست موصول ہوئی تھی جس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں شہید بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں کوئی غیرقانونی قدم نہیں اٹھائونگا۔
Comments are closed.