اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ میں 12 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگادیا۔
نواب شاہ میں سابق ایم پی اے عنایت رند کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عذرا پیچوہو کےحلقے میں لوگوں کوسانپ کاٹنے کی ویکسین نہیں مل رہی۔
انہوں نے کہا کہ 2 ارب روپے کےآر او پلانٹ کے باوجود صاف پانی نہیں مل رہا جبکہ صوبے میں 12 ارب روپے کرپشن کی گئی۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) ختم ہوگیا، جو ہمیں گرانے نکلے تھے وہ خود ہی تباہ ہوگئے۔
Comments are closed.