پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر اُن پر حملہ نہیں کیا گیا تو جیل کی پوری فوٹیج جاری کریں۔
حلیم عادل شیخ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی گرفتاری اور حملے سے متعلق ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب پوری سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کریں، کٹ پیسٹ ایڈیٹ سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میرے ہاتھ میں کریب بینڈیج ہے جو آرتھوپیڈک والے کرتے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ شاہ صاحب اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کریں۔
حلیم عادل شیخ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ سعید غنی وزیر تعلیم نہیں، زیر تعلیم ہیں۔
Comments are closed.