جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر، کراچی کی عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
دورانِ سماعت حلیم عادل شیخ سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، ہمارے فارم ہاؤسز پر کارروائیاں کی گئیں۔
ملزمان کا عدالت کے روبرو یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے ہمارے خلاف کارروائی کی گئی اور ہم پر مقدمہ کیا گیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔
پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ سمیت تمام ملزمان پر سپر ہائی وے کو بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزامات ہیں۔
Comments are closed.