سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنما کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے جیل منتقل کیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کے پیر میں لگی ہوئی راڈ نکالنے کے لیے آپریشن کیا جانا تھا۔
حلیم عادل شیخ کو چند روز قبل جیل سے این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل نے جیل انتظامیہ کو عارضۂ قلب میں مبتلا ہونے اور طبیعت خرابی پر طبی امداد کے لیے درخواست دی تھی۔
حلیم عادل شیخ کو این آئی سی وی ڈی سے چیک اپ کے بعد جناح اسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔
این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد حلیم عادل شیخ کو صحت مند قرار دیا تھا۔
Comments are closed.