مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں الیکشن کیمشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی بنائےکہ یہ تھیلےسیلڈ ہوں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی ریکارڈ فوری اپنے قبضے میں لے تاکہ اس میں کوئی ردوبدل نہ ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شک ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کے ساتھ کوئی گڑبڑ ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.