ڈسکہ میں پولیس نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں 300 سے زائد افراد کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف دفعہ 107 اور 150 کے قلندرے درج کردیے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ یہ قلندرے این اے 75 کے آٹھ مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انسدادی کارروائی والے افراد سیاسی لڑائی جھگڑوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروائیں، ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مچلکوں کے ساتھ امن میں خلل نہ ڈالنے کا حلف نامہ بھی جمع کروانا ہوگا۔
اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پولیس کی انسدادی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ انسدادی کارروائی کی آڑ میں ن لیگ کے ورکرز کے خلاف قلندرے بنائے گئے ہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ سے انسدادی کارروائی کے معاملے پر بات کریں گے۔
Comments are closed.