لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے حق مہر میں لکھے گئے پانچ مرلے کا گھر بیوی کو دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ فیصلہ کالعدم قرار دینے کی شوہر کی اپیل مسترد کردی۔
جسٹس انوار حسین نے لکھا کہ شوہر حق مہر میں لکھی گئی ہر چیز بیوی کو دینے کا پابند ہے۔
مظفر گڑھ کے رہائشی محمد قیوم نے ریحانہ شمس کے ساتھ نکاح نامے میں حق مہر کے خانے میں تین تولے طلائی زیور اور پانچ مرلے کا گھر لکھا اور بعد میں دینے سے انکار کردیا تھا۔
Comments are closed.