بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حقیقی آزادی تحریک میں سب نے جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا، عمران خان

‏چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی تحریک میں سب نے جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا۔

پشاور میں پارٹی قائدین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج قوم کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیے کال دے سکتا ہوں، سب نے حقیقی آزادی تحریک میں جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک پر چوروں کا تسلط ہے، جو 30 سالوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں، کسی سے ذاتی لڑائی نہیں قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے ماضی میں این آر او لے کر اپنی چوریاں معاف کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف 10 سالوں میں چار گنا قرضہ بڑھایا، حکومت میں آئے تو آدھا پیسا قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی اولادیں باہر تھیں اور خود بھی باہر بھاگ گئے، باہر بیٹھ کر سازشیں کیں اور ہماری حکومت گرادی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب انہوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو عام آدمی کی فکر نہیں، یہ اپنی چوری چھپانے آئے ہیں، نیب پر اپنا آدمی بٹھا دیا تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں۔

عمران خان نے کہا کہ چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے، مجھ پر جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے، پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی نے کردار ادا کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.