بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حفیظ سے بورڈ کے خوشگوار تعلقات ہیں، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں محمدحفیظ سے بھی ان کے اور بورڈ کے خوشگوار تعلقات ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ پی سی بی محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ دیکر خریدنا چاہتا تھا ۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی نے محمد حفیظ کو ان کی ٹی ٹوئنٹی میں اچھی پرفارمنس کی وجہ سے سینٹرل دینا چاہا تاکہ ان کی کارکردگی کو سراہا جاسکے ، لیکن محمد حفیظ نے کنٹریکٹ لینے سے انکار کیا یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ یونس خان کے حوالے سے بھی میڈیا میں یہ بات ہوتی تھی کہ پی سی بی کے یونس خان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں لیکن پی سی بی ان سے مسلسل رابطے میں تھا اور اسی وجہ سے پی سی بی اور یونس خان کے درمیان کنٹریکٹ ہوسکا ۔

وسیم خان نے کہا کہ اسی طرح محمد حفیظ بھی ہمارے کھلاڑی ہیں اور ان سے رابطہ قائم ہے اور اچھے تعلقات بھی قائم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.