اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کا دوسرا روز، ملاکھڑا اور ادبی کانفرنس ہو گی

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 771 ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے زائرین کی سیہون شریف آمد جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کے دوسرے روز ملا کھڑا اور ادبی کانفرنس ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 700 پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سیہون شریف سندھ کا وہ عظیم روحانی مرکز ہے جہاں ہمہ وقت فقیروں، عقیدت مندوں اور زائرین کا ڈیرہ جما رہتا ہے۔

یہاں ہر شخص اپنے اپنے انداز سے حضرت لال شہباز قلندر سے محبت اور جنون کی حد تک عقیدت و احترام سے سرشار نظر آئے گا۔

لال شہباز قلندر نے اپنی شاعری اور عارفانہ کلام کے ذریعے پوری زندگی اللّٰہ کی وحدانیت کا درس دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.