جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

حسن علی نے بھی واٹسن والی خواہش کا اظہار کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن والی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں حسن علی نے پاکستان اور بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حسن علی کا کہنا ہے کہ میں پاکستان اور بھار ت کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

فاسٹ بولر نے اپنے مداحوں سے بھی سوال کیا کہ آپ کس کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں؟

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ہر کوئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کا کہناتھا کہ ہر کوئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا۔

شین واٹسن نے کہا کہ بدقسمتی سے میں سپر 12 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلا مقابلہ نہیں دیکھ سکا تھا، میں تب اس سے پہلے آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ کی کمنٹری کر رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.