بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

حسان نیازی کو کراچی میں درج مقدمے میں رہا کر دیا گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 63 کے تحت رہا کر دیا۔

عدالت نے حسان نیازی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔

حسان نیازی کے وکیل عامر منصوب قریشی نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے قبل محکمۂ داخلہ سندھ سے اجازت نہیں لی۔

عدالت نے کہا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست کی سماعت کل ہو گی، ہم پر کام کا کافی بوجھ ہے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت نے حسان نیازی کو ڈسچارج کرنے کا حکم دیا ہے اور 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس گزشتہ روز حسان نیازی کو تھانہ جمشید کوارٹر میں درج مقدمے کے سلسلے میں لاہور سے گرفتار کر کے کراچی لائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.