بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حرمین شریفین اتھارٹی کی جانب سے معمر افراد کی سہولت کیلئے پروگرام ’توقیر‘ کا آغاز

حرمین شریفین اتھارٹی نے معمر افراد کی سہولت کیلئے پروگرام ’توقیر‘ کا آغاز کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سربراہ حرمین شریفین امور شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ 

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرکے معمر افراد کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خدمات میں معمر افراد کو آرام پہنچانا اور ان کے دورے کو یادگار بنانا شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.