قرعہ اندازی میں ناکام عازمین حج کی سمری حکومت کو نہ بھجوائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ناکام عازمین حج کو حج پر بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔
سرکاری اسکیم کے ساڑھے 5 ہزار ناکام درخواست گزار حج پر نہیں جاسکیں گے، ان کا کوٹہ واپس ہوگا۔
گزشتہ برس کوٹے سے 27 ہزار زائد درخواستیں دینے والوں کو بھی حج پر بھجوایا گیا تھا۔
حکومت نے 2023 میں اضافی عازمین بھجوانے کےلیے وسائل اور زرمبادلہ فراہم کیا تھا۔
نگراں وزیر مذہبی امور نے قرعہ اندازی میں ناکام درخواستگزاروں کو بھی حج پر بھجوانے کا عندیہ دیا تھا۔
سمری پر وفاقی کابینہ یا وزیراعظم ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اضافی زرمبادلہ کی منظوری دے سکتے ہیں۔
Comments are closed.