جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی، وزیر مذہبی امور

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کردی گئی، 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار بینک کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب پائی ہیں، کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروادیں، اسپانسرشپ اسکیم میں موصول درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.