ڈپٹی کمشنر افتخار احمد بگٹی کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں پانی کے ریلوں کی آمد اور اسپل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے۔
ڈی سی افتخار احمد نے بتایا کہ حب ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث حب ندی سے 44 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حب ڈیم سے حب ندی میں مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ ہے۔
ڈی سی نے بتایا کہ حب ندی کے قریب واقع رہائشیوں کیلئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جی ایم واپڈا عامر مغل نے 2 روز قبل بتایا تھا کہ سندھ بلوچستان میں بارشوں کے بعد کراچی کو پانی سپلائی کرنے والا حب ڈیم مکمل بھر گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا ہے، 3 سال کا پانی ذخیرہ ہوگیا ہے اور اب ڈیم کا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گر رہا ہے۔
Comments are closed.