بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حب ڈیم میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ

کراچی میں حالیہ شدید بارشوں کے سبب حب ڈیم میں پانی کے ریلوں کی آمد جاری ہے جس کے سبب پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر چھوٹے ڈیمز اوور فلو ہونے سے پانی کے بڑے ریلے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں جس کے نتیجے میں حب ڈیم میں پانی رات 12 بجے لیول 343 فٹ سے بھی تجاوز کر گیا تھا۔

واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کے مکمل بھرنے کے نشان سے پانی 4 فٹ سے بھی زائد ہے۔

واپڈا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حب ڈیم کے مختلف مقامات پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حب ڈیم مکمل بھرنے کے بعد سطح آب 339 فٹ ہونے پر اسپل ویز سے پانی کا اخراج شروع ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.