hookup Wyoming hookup hotshot mature best hookup apps that aren't a scam whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حامد یار ہراج کل صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حامد یار ہراج کل صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری تقریب کل گورنر ہاؤس لاہور میں صبح ساڑے 10 بجے گورنر پنجاب میں منعقد کی جائے گی جس میں گورنر چوہدری محمد سرور صوبائی کابینہ کے نئے وزیر حامد یار ہراج سے حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایم پی اے حامد یار ہراج خانیوال سے تعلق رکھتے ہیں انہیں وزارت خوراک کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.