پنجاب کے گوجرانوالہ ڈیویژن کے ضلع حافظ آباد میں شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے اختر علی کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی تھی، ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
حافظ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، مقتول اختر علی کی لاش نہر سے مل گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حافظ آباد پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزمہ اپنے دوست کو پسند کرتی تھی جس کی مدد سے اس نے شوہر کو قتل کیا اور اس کی لاش نہر میں پھینکی۔
Comments are closed.