بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حارث رؤف نے شاداب خان سے بدلا لے لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف دی فیلڈ تعلقات کی ویڈیوز اور تصاویر کو ان کے مداح ہمیشہ ہی پسند کرتے ہیں۔

اس مرتبہ جب کیک کھلانے کے معاملے پر حارث رؤف نے شاداب خان سے بدلا لیا تو اس کی ویڈیو کو بھی انٹرنیٹ پر مداح بہت پسند کررہے ہیں۔

بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے ماضی میں دو مرتبہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ کیک کھلاتے ہوئے مذاق کیا تھا۔

جس کے بعد حارث رؤف نے بھی شاداب خان سے بدلا لینے کے لئے خاص دن کا انتخاب کیا اور انہی کی سالگرہ پر ان سے بدلا لے لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ جاتے ہوئے سفر کے دوران جہاز میں منائی گئی۔

اس دوران برتھ ڈے بوائے نے کیک کاٹا تو حارث رؤف نے انہیں مبارک باد کے طور پر کیک کھلانا چاہا۔

پاکستان جونئیر لیگ (پی جے ایل) آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی، ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔

اس دوران جیسے ہی شاداب خان نے آگے بڑھ کر منہ کھولا تو حارث رؤف نے کیک خود ہی کھا لیا۔

انٹرنیٹ پر صارفین شاداب خان اور حارث رؤف کی اس ویڈیو کے بے حد پسند کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.