حکومتی اتحادی جماعت جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت نے مردم شماری کی منظوری دے کر جاتے جاتے بلوچستان پر ایک اور بم گرایا ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی 16 سیٹوں والی جمہوریت بھی برداشت نہیں ہو رہی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل سے چند دن پہلے مردم شماری کی منظوری کا کیا جواز تھا؟
یاد رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دے دی، عام انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدرات مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے پچاسویں اجلاس میں نتائج کی متفقہ منظوری دی گئی۔
Comments are closed.