گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے قومی و صوبائی اسمبلی کی جنرل سیٹوں کے لیے 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کردیئے۔
ترجمان جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم نے خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیئے۔
اس حوالے سے سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق آئین کا حصہ ہیں، جی ڈی اے میں شامل تمام جماعتیں پروگریسو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں بھی خواتین کو جی ڈی اے کے ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے نے کہا کہ پیر صاحب پگارا نے ہمیشہ بچیوں کی تعلیم پر زور دیا ہے۔
Comments are closed.