معروف آن لائن شاپنگ کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما کو چین کے سرکاری اخبار نے کاروباری رہنماؤں کی فہرست سے باہر کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے سرکاری اخبار نے کاروباری شخصیات کی فہرست میں علی بابا گروپ کے بانی جیک ما کو شامل ہی نہیں کیا۔
اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے کاروباری معاملات میں ان کی حیثیت کم ہو چکی ہے۔
آن لائن ای کامرس کمپنی و اسٹور علی بابا کے بانی جیک ما اکتوبر 2020 سے منظر عام سے غائب تھے۔
جیک ما نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ریگولیٹرز اور ریاستی بینکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
گزشتہ دنوں جیک ما 2 ماہ سے زائد عوامی منظرنامے سے پراسرار طور پر غائب رہنے کے بعد سامنے آئے تھے۔
جیک ما نے ویڈیو لِنک کے ذریعے دیہی اساتذہ کی زیر قیادت سماجی بہبود کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔
Comments are closed.