جیو انٹرٹینمنٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، واٹس ایپ چینل پر سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا انٹرٹینمنٹ چینل بن گیا۔
سال نو کے موقع پر جیو انٹر ٹینمنٹ نے ایک اور شاندار کامیابی اپنے دامن میں سمیٹ لی ہے۔
واٹس ایپ کے نئے فیچر چینلز پر 5 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ جیو ٹی دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا واحد انٹرٹینمنٹ چینل بن گیا ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جیو نے اپنے آفیشل پیج پر پوسٹ شیئر کی ہے۔
جیو ٹی کی مذکورہ پوسٹ میں چینل انتظامیہ نے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر اپنے فالوورز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments are closed.