بلوچستان کے ساحل جیوانی کے سمندر سے پکڑی گئی نایاب مچھلی 1 کروڑ روپے سے زائد قیمت میں نیلام کردی گئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیوانی کے سمندر سے پکڑی گئی نایاب مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام ہوئی ہے۔
مقامی زبان میں کِر اور سووا کے نام سے مشہور نایاب مچھلی کا وزن 48 کلو 500 گرام ہے، جسے 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلامی میں نایاب مچھلی کراچی سے مچھلی منڈی کے بیوپاریوں نے خریدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کی قیمت اصل میں اس کے پیٹ میں پائے جانے والےخاص مادے کی وجہ سے ہے، مچھلی کے پیٹ مادہ یا پوٹا مخصوص قسم کی ادویات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
Comments are closed.