پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر سے متعلق ردعمل دیا ہے۔
حکام کے مطابق پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے معاملے اور جیمز فوکنر کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا نوٹس لیا ہے، اس حوالے سے جلد تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق فولکنر نے کل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے سے انکار کردیا تھا، مہمانداری کا خیال کیا ورنہ کرکٹر کےخلاف کارروائی کی جاسکتی تھی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق جیمز فوکنر کو پی سی بی نے 70 فیصدادا کردیے، بینک نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر رقم کی وصولی سے مکر گئے۔
ذرائع کے مطابق جیمز فوکنر دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرنا چاہتے تھے ، پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو آسٹریلوی کرکٹر نے انکار کردیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق جیمز فولکنر کے ہوٹل سے چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی کو اس کا ازالہ کرنا پڑا جبکہ آسٹریلوی کرکٹر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی۔
Comments are closed.