پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فولکنر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔
لاہور سےجاری بیان میں جیمز فولکنر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میرے معاہدے اور معاوضے کی پاسداری نہیں کی۔
جیمز فولکنر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ فینز سے معذرت خواہ ہوں کہ پی ایس ایل سے دستبردار ہوگیا ہوں، اگلے 2 میچز نہیں کھیلوں گا، مجھے پی ایس ایل چھوڑنے پر تکلیف ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے مدد کرنا چاہتا تھا، پاکستان میں بہت ینگ ٹیلنٹ موجود ہے اور کرکٹ فینز شاندار ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو برتاؤ کیا گیا ہے وہ عزت دینے والا نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔
Comments are closed.