دنیا کی معروف آن لائن کمپنی ایمیزون کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل جیف بیزوس سال 2020 میں 16 کھرب روپے عطیہ کر کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ خیرات دینے والی شخصیات میں شامل ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیف بیزوس نے گزشتہ برس 10 ارب امریکی ڈالر عطیہ کیے اور اس طرح اپنی دولت میں سے سب سے زیادہ رقم خیرات کرنے والی شخصیات میں شامل ہوگئے۔
جیف بیزوس کی عطیہ کردہ رقم پاکستانی روپے میں 16 کھرب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔
دنیا کی امیر ترین شخصیت جیف بیزوس نے یہ رقم اپنی ’بیزوس ارتھ فنڈ‘ کو عطیہ کی۔
بیزوس ارتھ فنڈ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے این جی اوز کے ساتھ مل کر اقدامات کرے گی۔
Comments are closed.