بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیف بیزوس مسلسل چوتھے سال دنیا کی امیر ترین شخصیت

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں جیف بیزوس مسلسل چوتھے سال پہلے نمبر پر ہیں۔ ای کامرس کمپنی ایمیزون کے بانی کے اثاثوں کی مالیت 177 ارب ڈالرز یعنی 272 کھرب روپے سے زائد ہے۔

الیکٹرک کار میکر ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک151 ارب ڈالرز یا 232 کھرب 54 ارب روپے کے ساتھ دوسر ے نمبر پر ہیں۔

لگژری اشیا بنانے والی فرم لوئس ووٹن کے چیف ایگزیگٹو برنارڈ آرنالٹ 150 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ تیسرے، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 124 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ کا امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔ ان کے کل اثاثے 97 ارب ڈالر یعنی 149 کھرب روپے سے زائد کے ہیں۔

کورونا وبا اور معاشی زوال کے باوجود دنیا کے چند کھرب پتیوں کی تجوریاں پھیلتی جارہی ہیں۔

ایک سال کے دوران دنیا کے دس امیر ترین افراد کی دولت میں 707 کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.