بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

جیسنڈا آرڈرن آج کل کیا کر رہی ہیں؟

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن امریکا کی مشہور یونیورسٹی میں اب بطور ٹیچر خدمات سرانجام دیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیسنڈا آرڈرن ہارورڈ یونیورسٹی میں 2 پروگراموں سے منسلک ہوگئی ہیں جو کہ عالمی اور مشہور رہنماؤں سے متعلق ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم ایک ایسے پروگرام سے بھی منسلک ہوئی ہیں جن میں مختلف شعبوں کے رہنما طلبہ اور اساتذہ میں قائدانہ صلاحیتوں کی تعمیر میں مدد کرتے ہیں۔

جیسنڈا آرڈرن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں بطور ساتھی شامل ہونے پر خوش ہوں، یہ نہ صرف مجھے اپنے تجربے کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ اس سے مجھے بھی سیکھنے کا موقع ملے گا۔

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ وہ ایک سمسٹر کے لیے چلی جائیں گی اور نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں موجود نہیں ہوں گی لیکن فیلوشپ کے اختتام پر واپس آئیں گی، آخر نیوزی لینڈ ان کا گھر ہے۔

واضح رہے کہ جیسینڈا آرڈرن 37 سال کی عمر میں 2017 میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بنی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.