لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہاکہ جیت سے پوری ٹیم کو اعتماد ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے میچز میں بھی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
فخر زمان نے کہا کہ ٹیم نے تین وکٹیں گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا، ٹیم نے آخر تک لڑا اور کامیابی حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بار قلندرز کی بیٹنگ اور بولنگ بہت مضبوط ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔
Comments are closed.