بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہاں کتا کاٹے گا وہاں کا MPA معطل ہو گا: سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آئے گا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہو گا۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے ڈبل بینچ نے سندھ میں کتوں کے کانٹے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف داخل آئینی پٹیشن کی سماعت کی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کتوں کے کاٹے…

عدالتِ عالیہ نے اس حوالے سے پیش کردہ رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل افسران کتا مار مہم چلانے میں ناکام رہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر اب کوئی واقعہ پیش آیا تو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اس میونسپل افسر کی تنخواہ بند کرے اور اسے سر پلس کر دے۔

عدالت عالیہ نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ اب جس علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آئے گا اس علاقے کے ایم پی اے کو معطل کیا جائے گا اور وہ سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بھی کاسٹ نہیں کر سکے گا۔

عدالتِ عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں پتہ ہے کہ کتا مار مہم کے حوالے سے آنے والے فنڈز میں سے کسے کمیشن دیا جاتا ہے، ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کتوں کے کانٹے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف داخل آئینی پٹیشن کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.