جہانیاں میں تین سالہ بچی پر زمیندار کے چار خطرناک کتوں نے حملہ کردیا، بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جہانیاں کے نواحی گاؤں 108 ٹن آر کے رہائشی متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ تین سالہ بچی ثمرین گلی میں کھیل رہی تھی اسی دوران زمیندار کے پالے ہوئے چار کتوں نے بچی پر حملہ کردیا۔
شدید زخمی حالت میں بچی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ بچی راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس لینے کے بعد پولیس نے بچی کے والد محمد اشرف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کر رہی ہے۔
Comments are closed.