وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی فیملی کا حصہ ہیں، فیملی میں ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں، ہم جمہوری پارٹی ہیں ہر کسی کو بات کرنے کو حق ہے، وزیراعظم نہ کسی سے ناانصافی ہونے دیں گے اور نہ حکومتی چھتری سے کسی کو ریلیف لینے دیں گے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان شاہین آباد رمضان بازار کا دورہ کرنے گوجرانوالہ پہنچ گئیں۔
اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی میں آڑھتی ناجائز منافع خوری کر رہا تھا، اب ڈپٹی کمشنر کی نگرانی سے یہ عمل دم توڑ گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداریہ شماریات کے مطابق اس ہفتے میں قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ مرغی چور مافیا کو انتظامیہ نے آڑے ہاتھوں بےنقاب کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ موبائل سستی شاپ لوگوں کو دہلیز پر سہولت پہنچائے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف مہنگائی کا اور دوسری طرف کورونا وائرس کا محاذ ہے۔
اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ اس محاذ پر حکومت اکیلے نہیں لڑ سکتی ، کل افواج پاکستان کو اس جنگ میں اپنے ساتھ محاذ پر کھڑا کیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے سے بڑا ڈویلپ ملک بھی کورونا وائرس کے سامنے ہتھیار پھینک چکا ہے۔
Comments are closed.