جہانگیر ترین گروپ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست قبول کرلی گئی ہے، ملاقات آج ہوگی۔
وز یراعظم سے ملاقات میں 30 سے زائد ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کیس پر وزیراعظم کو حقائق سے آگاہ کرے گا۔
دوسری طرف ملتان میں تقریب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لائن کھینچ دو، ادھر ہوجاؤ یا ادھر ہوجاؤ، یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا۔
Comments are closed.