بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جھوٹے بیانِ حلفی پر واؤڈا سینیٹر بھی نہیں بن سکتے: جہانگیر جدون

فیصل واؤڈا نا اہلی کیس میں درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون کا کہنا ہے کہ جھوٹے بیانِ حلفی پر عدالتی فیصلہ آئے تو فیصل واؤڈا سینیٹر بھی نہیں بن سکتے۔

فیصل واؤڈا نا اہلی کیس میں درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ہے کہ جھوٹا بیانِ حلفی دینے کے اپنے نتائج ہوں گے۔

وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا استعفیٰ معمہ بن گیا ہے، ذرائع قومی اسمبلی نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر کو فیصل واؤڈا کا استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرانے والا صادق اور امین نہیں، جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرانے والا کوئی بھی پبلک آفس ہولڈ نہیں کر سکتا۔

بیرسٹر جہانگیر جدون نے میڈیا کو بتایا کہ فیصل واؤڈا کے وکیل نے فیصل واؤڈا کا استعفیٰ عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل واؤڈا کے استعفے میں لکھا تھا کہ آج 9 بج کر 25 منٹ پر استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا گیا ہے۔

جہانگیر جدون کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کے استعفے کا علم نہیں وہ کب منظور ہو گا اور قومی اسمبلی کی نشست کب خالی ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.