وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جھوٹوں کی راجکماری کو جسٹس قیوم جیسےججز ہی بھاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاہی خاندان کا بوسیدہ ماضی گواہ ہے کہ انہیں مرضی کا ریفری چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کھلے دل سے براڈ شیٹ تحقیقات کا اعلان کیا، بغلیں بجانے والے چیلے، کنیزیں اب گھبراہٹ کا شکار ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نانی اماں نے پاناما کے بعد اباجی کو وزارت عظمی سےالگ ہونے کا مشورہ کیوں نہ دیا؟
Comments are closed.